مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ق لیگ کے ارکانِ صوبائی اسمبلی سید مدد علی شاہ اور راجہ اسلم خان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی حالات اور پارٹی معاملات سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی۔
