ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

فضائی رکاوٹوں کے باعث ورلڈ کپ ٹیموں کی واپسی میں تاخیر، آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک بعض ٹیموں کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی وطن واپسی میں تاخیر مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور فضائی سفر میں رکاوٹوں کے باعث ہوئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق فضائی حدود کی بندش، میزائل وارننگز، پروازوں کے راستوں میں تبدیلی اور فلائٹس کی اچانک منسوخی یا ری شیڈولنگ کی وجہ سے سفری انتظامات پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ کونسل کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹیموں کی محفوظ واپسی کے لیے ایئر لائنز، ایئرپورٹ حکام اور مختلف ممالک کے اداروں سے مسلسل رابطہ کیا جا رہا ہے۔

بیان کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم آج رات وطن واپسی کا سفر شروع کرے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کے کچھ ارکان پہلے ہی روانہ ہو چکے ہیں اور باقی کھلاڑی آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارت سے روانہ ہوں گے۔

آئی سی سی نے واضح کیا کہ ٹیموں کے سفری انتظامات میں کسی قسم کی ترجیح یا امتیاز نہیں برتا جا رہا اور کھلاڑیوں کی مکمل حفاظت یقینی بنائے بغیر کسی کو روانہ نہیں کیا جائے گا۔