ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں اسلامی دور سے متعلق اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے...

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت کا آغاز، غذائی فوائد کیا ہیں؟

سعودی عرب کے جازان ماؤنٹینز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلیٹوریا...

الجوف میں ترش پھلوں کے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں...

اداکارہ کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی شروع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ...

ندا یاسر کا بیٹی کے داماد کے انتخاب پر مؤقف سامنے آ گیا

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل...

یومِ شہادتِ حضرت علیؓ، ملک بھر میں جلوس اور سخت سیکیورٹی انتظامات

یومِ شہادتِ حضرت علیؓ کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس اور مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ پولیس کے مطابق جلوس کے راستوں پر آنے والی سڑکیں اور گلیاں بند کر دی گئی ہیں جبکہ سی سی ٹی وی نگرانی، اسنائپرز کی تعیناتی اور کوئیک رسپانس ٹیمیں بھی الرٹ ہیں۔ سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور مساجد و امام بارگاہوں پر خصوصی نگرانی کی ہدایت دی ہے۔

ملتان میں مرکزی جلوس چاہ بوہڑ والا سے نکل کر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ لال کرتی پہنچے گا۔ شہر میں 12 جلوس اور 15 مجالس منعقد ہوں گی جبکہ 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

اسی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی یومِ علیؓ کے سلسلے میں 8 جلوس اور 13 مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں اور رضاکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔