ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

نکاح کے دن گھر سے بھاگ گئی تھیں: کنول فاروق کا حیران کن انکشاف

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹی وی ریئلٹی شو کی شرکاء کنول فاروق نے ایک پروگرام میں اپنی نجی زندگی سے متعلق حیران کن واقعہ شیئر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کا نکاح طے تھا، لیکن آخری لمحے میں وہ گھر سے چلی گئیں۔ کنول فاروق کے مطابق والدین اور اہلِ خانہ نے نکاح کی تمام تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں، مگر پہلے ہی انہیں خدشہ تھا کہ شاید وہ آخری لمحے میں فیصلہ بدل دیں۔

کنول فاروق نے کہا کہ اسی وجہ سے خاندان نے تقریب میں زیادہ لوگوں کو مدعو نہیں کیا، کیونکہ انہیں اندازہ تھا کہ وہ شادی کے معاملے میں تذبذب کا شکار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی کے ساتھ نہیں بلکہ اکیلی ہی گھر سے چلی گئیں، کیونکہ اس وقت وہ شادی کے لیے تیار نہیں تھیں۔

ان کے انکشاف پر پروگرام کے میزبان اور دیگر افراد بھی حیران رہ گئے، جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔