ذات صلة

جمع

حائل ریجن میں 13,500 سال پرانی انسانی آبادی کے آثار دریافت

سعودی ہیریٹیج کمیشن کے مطابق حائل ریجن کے ساحوت...

طوبیٰ انور کی شوبز انٹری کی دلچسپ داستان

پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں انٹری...

محمود اسلم نے محبت کی شادی کی دلچسپ داستان سنائی

پاکستان کے سینئر اداکار محمود اسلم نے جیو ٹی...

برٹنی اسپیئرز نشے میں گاڑی چلانے پر گرفتار

امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کو کیلی فورنیا میں...

سعودی جوہری صلاحیت سے متعلق امریکی ماہر کا پرانا بیان دوبارہ موضوعِ بحث

واشنگٹن میں دیے گئے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ گردش کر رہی ہے، جس میں سابق امریکی انٹیلی جنس افسر Duane Clarridge نے سعودی عرب کی جوہری صلاحیت سے متعلق متنازعٰ دعویٰ کیا تھا۔

جولائی 2015 کے اس انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے پاس پہلے ہی جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ ماضی میں سعودی عرب نے پاکستان کے جوہری پروگرام کے لیے مالی معاونت کی اور اس کے بدلے میں اسے جوہری صلاحیت تک رسائی حاصل ہوئی۔

یہ ویڈیو حالیہ کشیدگی، خصوصاً ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے تناظر میں دوبارہ زیرِ بحث آئی ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی سرکاری سطح پر کبھی تصدیق نہیں کی گئی، اور ماہرین ایسے بیانات کو ذاتی رائے قرار دیتے ہیں، نہ کہ کسی مستند سرکاری مؤقف کا حصہ۔