ذات صلة

جمع

اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت، جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں سے انخلا کا حکم

اسرائیل نے جنوبی لبنان کے کم از کم 13 دیہات کے مکینوں کو فوری طور پر علاقے خالی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف مقامات پر فضائی حملے بھی کیے گئے، جن میں بعلبیک کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ ہزمیہ کے ایک ہوٹل پر بھی بغیر پیشگی اطلاع بمباری کی اطلاعات ہیں۔

لبنان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق حالیہ حملوں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 52 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 154 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر امریکی محکمۂ خارجہ نے بھی غیر ضروری عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو قبرص چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔