ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

ہولی سماجی ہم آہنگی اور ثقافتی تنوع کی علامت ہے، وزیراعظم کا پیغام

شہباز شریف نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار رنگوں کے حسین امتزاج کے ذریعے معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہولی کی روایات پاکستان کے ثقافتی تنوع کی عکاسی کرتی ہیں اور ہندو کمیونٹی ملک کے معاشرے کا قابلِ قدر حصہ ہے۔ ان کے بقول اقلیتی برادری نے سماجی ہم آہنگی، معاشی ترقی اور پُرامن بقائے باہمی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو بلا تفریق مذہبی آزادی اور انسانی حقوق فراہم کرتا ہے اور حکومت اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم نے بین المذاہب ہم آہنگی، عبادت گاہوں کے تحفظ اور باہمی احترام کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رواداری اور یکجہتی کے ذریعے ہی ایک پُرامن اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔