انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے متحدہ عرب امارات میں جاری انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور معاون عملے کی وطن واپسی کے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔
یو اے ای میں پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان ون ڈے سیریز جاری تھی۔ پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں سے ایک میچ پہلے ہی ختم کیا جا چکا تھا جبکہ باقی تین مقابلے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا ابوظبی میں مجوزہ تربیتی کیمپ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے، جہاں ٹیم نے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کرنی تھی۔
ای سی بی کے مطابق ویمن ٹیم کے کیمپ کے لیے متبادل مقام اور شیڈول پر غور کیا جا رہا ہے۔
