امریکی سفارت خانہ ریاض نے سعودی دارالحکومت ریاض میں پیش آنے والے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے سفارتخانے کو وقتی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈپلومیٹک کوارٹر میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم عمارت خالی ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا جواب دیا جائے گا اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ بھی لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس درمیانے اور اعلیٰ درجے کے ہتھیاروں کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور ملکی دفاعی صلاحیت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔
