ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

بھارت سے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی چھننے کا خدشہ

بھارت سے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی چھن جانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کیے گئے تو چیمپئن شپ کی میزبانی بھارت سے واپس لے لی جائے گی۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقادر نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2024ء میں بھی بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہیں دیے تھے جس کی وجہ سے وہ ایونٹ میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔

عبدالقادر نے کہا کہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے اور ویزے ملنے کے بعد پاکستان حکومت کی ہدایات کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اگر حکومت اجازت دے گی تو کھلاڑی بھارت جائیں گے ورنہ نہیں۔