جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی Rashmika Mandanna اور Vijay Deverakonda 26 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہے۔ دونوں نے اپنی اس شادی کو ’ویروش (VIROSH) ویڈنگ‘ کا نام دیا ہے۔
رشمیکا منڈانا کی دولت اور اثاثے
رشمیکا جنوبی بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ وہ Pushpa: The Rise اور Animal جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کی مجموعی دولت تقریباً 66 کروڑ روپے ہے، جبکہ وہ ایک فلم کے لیے اوسطاً 4 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔
فلموں کے علاوہ وہ برانڈ انڈورسمنٹس اور اپنے خوشبو (پرفیوم) برانڈ کے ذریعے بھی آمدن حاصل کرتی ہیں۔
ان کے پاس بنگلورو، حیدرآباد، ممبئی، گوا اور کورگ میں قیمتی جائیدادیں موجود ہیں، جن میں کورگ کا ولا تقریباً 8 کروڑ روپے مالیت کا بتایا جاتا ہے۔ ان کی کار کلیکشن میں رینج روور اسپورٹ، آڈی کیو تھری اور مرسڈیز بینز شامل ہیں۔
وجے دیوراکونڈا کی آمدن اور اثاثے
وجے دیوراکونڈا کی مجموعی دولت 66 سے 70 کروڑ روپے کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ وہ ایک فلم کے لیے 12 سے 15 کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں، جبکہ برانڈ انڈورسمنٹس اور سوشل میڈیا سے بھی نمایاں آمدن حاصل کرتے ہیں۔
وجے حیدرآباد کے پوش علاقے جوبلی ہلز میں واقع تقریباً 15 کروڑ روپے مالیت کے بنگلے میں رہتے ہیں۔ ان کی گاڑیوں میں بی ایم ڈبلیو، فورڈ مستنگ اور رینج روور شامل ہیں، جبکہ وہ تقریباً 30 کروڑ روپے مالیت کے نجی طیارے کے بھی مالک بتائے جاتے ہیں۔
مشترکہ دولت
رشمیکا اور وجے کی مجموعی دولت 130 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث یہ جوڑی ٹالی ووڈ کی طاقتور اور امیر ترین نوجوان جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔
شادی کی تفصیلات
شادی اور اس سے قبل کی تقریبات 24 سے 26 فروری کے دوران The Mementos میں منعقد ہوں گی۔ یہ ایک مکمل نجی تقریب ہوگی جس میں تقریباً 100 مہمان شریک ہوں گے، جن میں زیادہ تر سیاستدان اور چند فلمی ہدایت کار شامل ہوں گے۔
