ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

ہیما مالنی دھرمیندر کی جدائی کے صدمے سے 3 ماہ بعد بھی دل گرفتہ

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی وفات کو تین ماہ گزر چکے ہیں، تاہم اُن کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ہیما مالنی اب بھی اس صدمے سے باہر نہیں آ سکیں۔

حال ہی میں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (BAFTA) کی 79ویں تقریب میں دھرمیندر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ہیما مالنی نے کہا کہ دھرمیندر کی مقبولیت عالمی سطح پر تھی اور دنیا بھر میں اُن کے بے شمار مداح موجود تھے۔

ہیما مالنی نے جذباتی انداز میں بتایا کہ وہ آج بھی اپنے شوہر کی جدائی کو قبول نہیں کر پا رہیں۔ اُن کے مطابق وہ ہر لمحہ دھرمیندر کو یاد کرتی ہیں اور اکثر خود سے سوال کرتی ہیں کہ کیا وہ واقعی اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں اور اُن سے دوبارہ ملاقات کب ہوگی۔

یاد رہے کہ نومبر 2025ء میں دھرمیندر کی طبیعت ناساز ہوئی تھی اور بعد ازاں 24 نومبر 2025ء کو 89 برس کی عمر میں اُن کا انتقال ہوگیا۔ اُن کی آخری رسومات ممبئی کے پون ہنس شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں، جہاں اہلِ خانہ سمیت شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔