ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

صائم ایوب کے آؤٹ ہونے پر مداح کا دلچسپ ردعمل وائرل

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستانی اوپنر صائم ایوب صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہیں انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے شارٹ گیند پر پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ کیا۔

وکٹ کے بعد آرچر نے منفرد انداز میں جشن منایا، جبکہ کیمرہ اسٹیڈیم میں موجود ایک پاکستانی مداح پر گیا، جس کے چہرے پر مایوسی اور حیرت کے ملا جلا تاثرات نمایاں تھے۔ مداح کا یہ ردعمل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔

میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن مقررہ اوورز میں رفتار برقرار نہ رکھ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔ صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 63 رنز بنائے اور بابر اعظم کے ساتھ 46 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم بابر اعظم 24 گیندوں پر 25 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

انگلینڈ کے بولرز میں اسپنر لیام ڈاسن سب سے مؤثر رہے، جنہوں نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فخر زمان نے 16 گیندوں پر 25 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور شاداب خان 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں پاکستان نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، لیکن آخری اوورز میں مطلوبہ تیزی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔