گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ کی جانب سے مبینہ طور پر بڑی چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں واقع ایک گھر میں چوری کا واقعہ پیش آیا، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ملازمہ 7 لاکھ روپے نقدی اور تقریباً 24 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے کر فرار ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات خرم دستگیر خان کے کزن عاطف صابر خان کے گھر میں پیش آئی۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمہ کی تلاش جاری ہ
