ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

پشاور ہائیکورٹ، خاتون جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو 6 ماہ قید

پشاور ہائی کورٹ نے خاتون سول جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو توہینِ عدالت کے مقدمے میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

سزا جسٹس اعجاز انور نے سنائی۔ عدالت کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے رکن اسد اللّٰہ نے سول جج کو دھمکیاں دیں اور نامناسب زبان استعمال کی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ وکیل نے مبینہ طور پر من پسند فیصلہ حاصل کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش بھی کی۔ مزید برآں غیر تسلی بخش جواب اور عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر سزا سنائی گئی۔

عدالت نے واضح کیا کہ عدالتی وقار اور ججوں کے احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔