ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

کراچی: نہم و دہم کے امتحانات کیلئے نئی OMR جواب کاپی متعارف

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات 2026ء کے لیے جماعت نہم اور دہم کی جوابی کاپی تبدیل کر دی ہے۔

بورڈ کے مطابق رواں سال سے امتحانات OMR (E-Answerbook) کاپی پر لیے جائیں گے، جس کی تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ نئی امتحانی کاپی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔

تمام اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبہ کے بہترین مفاد میں نئی کاپی ڈاؤن لوڈ کر کے نہم و دہم کے طلبہ کو اس پر باقاعدہ پریکٹس کروائیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ پریکٹس کے ذریعے طلبہ کو امتحان کے دوران ٹائٹل صفحہ پُر کرنے اور سوالات کے جوابات حل کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔