ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

کینیڈا: برٹش کولمبیا فائرنگ واقعے میں ملوث 18 سالہ ملزمہ کی تفصیلات سامنے آگئیں

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں اسکول اور ایک رہائشی گھر پر فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک کرنے کے واقعے میں ملوث 18 سالہ ملزمہ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ جیسی وان روٹسیلار نے مبینہ طور پر اپنے سابقہ اسکول پر حملے سے قبل گھر میں اپنی والدہ اور سوتیلے بھائی کو قتل کیا۔ بعد ازاں اسکول میں فائرنگ کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔
رپورٹس کے مطابق ملزمہ ماضی میں ذہنی صحت کے مسائل کا شکار رہی تھی اور پولیس کو اس کے گھر پر اس واقعے سے قبل بھی متعدد بار جانا پڑا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے پاس اسلحے کا لائسنس موجود تھا جو معیاد ختم ہونے پر اسلحہ ضبط کیا گیا، تاہم بعد میں واپس کر دیا گیا تھا۔
حکام کی جانب سے واقعے کی وجوہات اور اسلحہ واپسی کے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔