نیشنل سائبر کرائم ایجنسی این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا پر فتنہ الہندوستان اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کے حق میں مواد پھیلانے کے الزام میں ایک سرکاری ملازم کو گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم ظفر اقبال ریڈیو پاکستان سے وابستہ تھا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ ملزم نے فیس بک پر متعدد اشتعال انگیز اور ریاست مخالف پوسٹس شیئر کیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دہشت گرد عناصر سے ممکنہ روابط کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جبکہ عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ اور ڈیجیٹل آلات کے فرانزک تجزیے کی اجازت دے دی ہے۔
ریاست مخالف مواد پھیلانے پر سرکاری ملازم گرفتار، این سی سی آئی اے کی کارروائی
