اللیث گورنریٹ میں ایک تجرباتی فارم شروع کیا گیا ہے جو سعودی عرب میں زرعی جدت اور پائیدار پیداوار کے نئے ماڈلز کو سامنے لانے کا مقصد رکھتا ہے۔ دس ہیکٹر پر محیط اس فارم میں جدید گرین ہاؤسز اور کھلے کھیت استعمال کیے جا رہے ہیں، جنہیں سمارٹ آبپاشی نظام ڈرپ اور چھڑکاؤ آلات کے ذریعے پانی کی مؤثر استعمال کے لیے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
تازه ترین February 3, 2026
فارم میں سمندر کے نمکین پانی کو پتلا کر کے بھی زراعت میں استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ تازہ پانی پر انحصار کم کیا جا سکے اور ساحلی یا نیم خشک علاقوں میں زراعت کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے ذریعے سبزیاں اور پھل کی پیداوار میں اضافہ اور پانی و توانائی کے اخراجات میں کمی ممکن ہوگی۔
المحبی کے مطابق یہ منصوبہ ،ٹیکنالوجی سائنسی تحقیق اور سرمایہ کاری کو مربوط کر کے مملکت کے مختلف علاقوں میں قابل اطلاق ماڈل فراہم کرے گا۔ وزارت زراعت آب اور ماحولیات کا مقصد دیہی ترقی، غذائی تحفظ اور وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ایسے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
اللیث میں تجرباتی فارم: سعودی عرب میں سمارٹ زراعت کا مستقبل
