ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

بسنت کے موقع پر بلا تعطل بجلی فراہمی کا 27 نکاتی پلان لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو) نے بسنت کے تہوار کے دوران شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور حفاظتی اقدامات سے متعلق 27 نکاتی جامع پلان لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔
لیسکو کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی فراہمی کی نگرانی اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے لیسکو ہیڈکوارٹر میں سینٹرل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر قائم کیا جائے گا، جبکہ حکومتی اداروں کے ساتھ مؤثر رابطے کے لیے کمشنر آفس میں بھی کنٹرول روم فعال ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے تاریخی علاقے والڈ سٹی میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے داتا دربار ڈویژن میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح لاہور کے مختلف سب ڈویژنز میں شکایات کے اندراج اور فوری کارروائی کے لیے 111 ہیلپ لائن نمبرز فعال رہیں گے تاکہ شہری کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری اطلاع دے سکیں۔
لیسکو کی جانب سے فیلڈ اسٹاف کی اضافی ڈیوٹیاں، حساس علاقوں میں خصوصی مانیٹرنگ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تکنیکی ٹیموں کی دستیابی کو بھی پلان کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب بسنت کی آمد کے سلسلے میں لاہور شہر کی مختلف شاہراہوں کو دلکش انداز میں سجا دیا گیا ہے۔ لبرٹی چوک، جیل روڈ، کینال روڈ، مال روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ رنگ برنگی روشنیوں اور سجاوٹ کے باعث دیدہ زیب منظر پیش کر رہی ہیں، جس سے شہر میں تہوار کا سماں نمایاں ہو گیا ہے۔