کراچی کے علاقے نیو کراچی گودھرا میں کپڑوں کے گودام میں بھڑکنے والی آگ کو فائر بریگیڈ نے بجھا دیا۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے متعدد فائر ٹینڈرز اور واٹر ٹینکرز استعمال کیے گئے۔ بتایا گیا کہ رہائشی پلاٹ پر کپڑوں کا گودام قائم تھا، جس سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
ادھر صدر کے علاقے لکی اسٹار کے قریب ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ میں گیزر سے آگ بھڑک اٹھی، جسے فائر عملے نے بروقت کارروائی کر کے قابو میں کر لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ تھا اور اس میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی میں دو مقامات پر آتشزدگی، دونوں واقعات پر قابو
