مکہ چیمبر آف کامرس میں مصری دستکاری اور مصنوعات کی نمائش جاری ہے، جس میں مصر کے روایتی ہنر اور قدیم ثقافت کو پیش کیا جا رہا ہے۔
نمائش میں کڑھے ہوئے ملبوسات، پیتل اور لکڑی سے تیار کردہ مختلف اشیا پیش کی گئی ہیں۔ سٹال لگانے والوں کے مطابق یہ موقع سعودی مارکیٹ میں مصری دستکاری کے تعارف کے لیے منفرد تجرید کے لیے منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔
نمائش دیکھنے والے زائرین نے بھی اس کو سراہا اور اسے علاقے کے لیے اہم قرار دیا۔ یہ نمائش یکم فروری 2026 تک جاری رہے گی اور اس دوران مصر کی ثقافتی و روایتی مصنوعات کا بھر پور تعارف پیش کیا جائے گا۔
مکہ میں ’روایتی ہنر اور قدیم ثقافت‘: مصری دستکاری کی نمائش جاری
