پاکستانی شوبز اداکار خالد انعم نے اشرافیہ کی شاہبانہ شادیوں میں بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات کے استعمال پر سوالات اٹھائے ہیں۔ حال ہی میں صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کی بیٹی اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادیوں میں دلہنوں اور اہل خانہ نے سبیا ساچی مکھرجی ترون تہیلیانی اور منیش ملہوترا جیسے بھارتی ڈیزائنرز کے لباس پہنے، جس نے سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دیا۔
العلا ریت میں چھپے قدیم تجارتی راستی اور ثقافتی ورثہ
تازه ترین January 22, 2026
خالد انعم نے گفتگو میں کہا کہ اگرچہ تجارت کھلی ہونی چاہیے، لیکن حالیہ سیاسی اور تجارتی تنازعات کے پیش نظر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ ملبوسات عام شہریوں کے لیے بھی دستیاب ہیں یا صرف مخصوص اشرافیہ کے لیے اجازت ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت طلب کی کہ یہ ملبوسات کس طرح حاصل کیے گئے، آن لائن منگوائے گئے یا کسی اور ذریعے سے اور کیا عام پاکستانی بھی انہیں خرید سکتے ہیں۔
خالد انعم نے اشرافیہ کی شادیوں میں بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات پر سوال اٹھا دیا
