پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ سڈنی سکسرز نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ بابر اعظم اب ٹورنامنٹ کے آئندہ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ٹیم کے مطابق بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جہاں انہیں آنے والی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے لیے تیار کیا جائے گا۔ اسی وجہ سے وہ بی بی ایل کی فائنلز سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
سڈنی سکسرز نے ٹورنامنٹ میں شمولیت اور خدمات پر بابر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ سکسرز کا چیلنجر فائنل ہوبارٹ سیوریکینز کے خلاف شیڈول ہے، جس کی فاتح ٹیم فائنل میں پرتھ اسکار چرز سے مقابلہ کرے گی۔
قومی ذمہ داری آڑے آ گئی، بابر اعظم کا بی بی ایل سے الوداع
