ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

بابر اعظم کا سڈنی سکسرز کو الوداع، خوشگوار یادوں کا اظہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے ساتھ اپنے وقت کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اچھی یادوں کے ساتھ واپس جا رہے ہیں۔ سڈنی سکسرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بابر اعظم نے ٹیم کے شائقین، کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سڈنی میں کھیلتے ہوئے انہیں بہت لطف آیا تاہم قومی ذمہ داریوں کے باعث ٹیم کو چھوڑنا پڑ رہا ہے۔ اس سے قبل سڈنی سکسرز نے اعلان کیا تھا کہ بابر اعظم کو آئندہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں پاکستان ٹیم کے کیمپ میں فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سڈنی سکسرز اور ہوبارٹ سیوریکینز کے درمیان چیلنجر فائنل شیڈول ہے، جس کی فاتح ٹیم بی بی ایل کے فائنل میں پرتھ اسکار چرز کا سامنا کرے گی۔