ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

لیاقت بلوچ کا غزہ سے متعلق امریکی منصوبے پر سخت ردِعمل

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس کے نام پر غزہ سے متعلق پیش کیا گیا منصوبہ دراصل قبضے کی کوشش ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام امن کے بجائے خطے میں مزید مسائل پیدا کرے گا۔
لیاقت بلوچ نے قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی تقریر پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرز گفتگو سے اتحادی جماعتوں کے درمیان سیاسی کشمکش کو ہوا ملی ہے۔ انہوں نے حکومت کی زرعی پالیسیوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر کرنے سے کسان شدید متاثر ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے غزہ میں امن کے قیام کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کی ہے۔