ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش کے مؤقف پر پی سی بی کی آئی سی سی کو تحریری حمایت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارت میں میچز نہ کھیلنے کے بنگلادیش کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خط آئی سی سی کے بورڈ ممبران کو بھی بھیجا گیا ہے، جس کے بعد آئی سی سی نے آج اس معاملے پر اہم بورڈ میٹنگ طلب کر لی ہے۔ اجلاس میں بنگلادیش کے میچز کے وینیو سے متعلق غور کیا جائے گا۔
پی سی بی نے متبادل کے طور پر بنگلادیش کے میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز بھی دی ہے، تاہم اطلاعات کے مطابق آئی سی سی فی الحال میچز کے وینیو میں تبدیلی کے حق میں نہیں۔ بنگلادیش سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔