ذات صلة

جمع

حائل ریجن میں 13,500 سال پرانی انسانی آبادی کے آثار دریافت

سعودی ہیریٹیج کمیشن کے مطابق حائل ریجن کے ساحوت...

طوبیٰ انور کی شوبز انٹری کی دلچسپ داستان

پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں انٹری...

محمود اسلم نے محبت کی شادی کی دلچسپ داستان سنائی

پاکستان کے سینئر اداکار محمود اسلم نے جیو ٹی...

برٹنی اسپیئرز نشے میں گاڑی چلانے پر گرفتار

امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کو کیلی فورنیا میں...

بنگلادیش کرکٹ میں بحران، کھلاڑیوں نے بائیکاٹ کی وارننگ دے دی

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم الاسلام کے متنازع بیان کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سخت رد عمل دیتے ہوئے ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کی دھمکی دے دی ہے۔ کھلاڑیوں نے ان کے استعفے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔
نظم الاسلام نے ورلڈ کپ کے ممکنہ بائیکاٹ پر کھلاڑیوں کو مالی معاوضہ نہ دینے کی بات کی تھی جس پر شدید ناراضی سامنے آئی۔ اس صورتحال کے باعث بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد متھون نے کہا ہے کہ اگر نظم الاسلام نے بی پی ایل سے قبل استعفیٰ نہ دیا تو کھلاڑی میدان میں نہیں اتریں گے۔ ادھر کرکٹ بورڈ نے بھی ان کے بیان سے لا تعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی توہین کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔