ایران نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنی فضائی حدود عام پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دی ہیں، تاہم بین الاقوامی پروازیں خصوصی اجازت کے ساتھ گزر سکتی ہیں۔ یہ پابندی پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے تک مؤثر رہے گی۔
علاقائی صورتحال کے باعث امریکا کے بعد اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے بھی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسی دوران امریکی میڈیا کے مطابق ایران اور اسرائیل نے خفیہ رابطوں کے ذریعے ایک دوسرے پر پہلے حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس میں روس نے ثالث کا کردار ادا کیا۔
مزید یہ بھی سامنے آیا ہے کہ سعودی عرب قطر اور عمان نے ایران کے خلاف کسی امریکی فوجی کارروائی کی مخالفت کی ہے، تاہم اگر ایسا ہوا تو امریکا جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔
ایران کی فضائی حدود عارضی بند، خطے میں کشیدگی کے باعث حفاظتی اقدامات
