ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

شدید دھند سے کراچی ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر، آپریشن بحال مگر تاخیر برقرار

کراچی ایئرپورٹ اور گرد و نواح میں گھنی دھند کے باعث فضائی آپریشن تقریباً چار گھنٹے تک بند رہا، جس کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں۔ اس دوران 7 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ جدہ سے آنے والی ایک پرواز طویل وقت فضا میں رہنے کے بعد کراچی میں لینڈ کرنے میں کامیاب رہی۔ اب بھی درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
صبح کے اوقات میں سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33 گلشن معمار بحریہ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم رہی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
دوسری جانب پنجاب خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف شہروں میں بھی دھند کے باعث موٹرویز بند رہیں جبکہ لاہور کے اہم علاقوں میں ٹریفک سست روی کا شکار رہی۔