سوشل میڈیا پر عابدہ پروین کی وفات کے بارے میں پھیلی خبریں جھوٹی ثابت ہو گئیں۔ لیجنڈری صوفی گلوکارہ کی بیٹی نے تصدیق کی کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔
بیٹی کے مطابق لاہور کے دلگران چوک میں ایک خاتون کا انتقال ہوا جس کا نام بھی عابدہ پروین تھا، جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ صرف معتبر ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔
خاندان نے میڈیا اور عوام سے درخواست کی کہ عابدہ پروین اور ان کے اہلِ خانہ کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔
عابدہ پروین زندہ و سلامت، وفات کی خبریں بے بنیاد
