وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کی زیر صدارت اجلاس میں ایف آئی اے امیگریشن ونگ کی کارکردگی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور پیشہ ور بھکاری نیٹ ورکس میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایئرپورٹس پر امیگریشن نظام کو مزید مؤثر بنانے اور سفری دستاویزات کی سخت جانچ پر بھی زور دیا۔
محسن نقوی کا غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت مؤقف
