پاکستانی اداکار علی طاہر نے والدہ کے انتقال کے فوراً بعد ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والے ایک ناخوشگوار تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک منظر کی شوٹنگ کے لیے انہیں سات گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا اور اس دوران انہیں داڑھی لگائی گئی جس میں مٹی یا دیگر مواد شامل تھا، جس سے وہ ذہنی طور پر دباؤ میں آگئے۔
تازه ترین January 8, 2026
على طاہر نے ہدایت کار سے صرف اتنا کہا کہ پلاننگ خراب تھی اور وضاحت کی کہ وہ عموماً صبر و تحمل سے کام لیتے ہیں، لیکن اس موقع پر والدہ کے انتقال کے صدمے کے باعث جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیٹس پر بدانتظامی کی وجہ سے اکثر تلخ تجربات پیش آتے ہیں، لیکن فنکار کو حد سے زیادہ نازک مزاج نہیں ہونا چاہیے۔
والدہ کے انتقال کے بعد علی طاہر نے ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والے ناخوشگوار تجربے کا ذکر کیا
