ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

ایشیز میں ناکامی پر جیفری بائیکاٹ کی انگلش ٹیم پر سخت تنقید

ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 41 کی شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ نے ٹیم مینجمنٹ اور قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک موجودہ نظام اور رویے تبدیل نہیں ہوتے، انگلینڈ کرکٹ آگے نہیں بڑھ سکتی۔
بائیکاٹ نے برینڈن میکلم راب کی اور بین اسٹوکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں دعوؤں کے برعکس ٹیم کی تیاری اور کارکردگی مایوس کن رہی۔ ان کے مطابق سیریز کے دوران بار بار غلط فیصلے کیے گئے اور شکست پوری طرح متوقع تھی۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بلا روک ٹوک آزادی دی گئی نہ کارکردگی کا احتساب ہوا اور نہ ہی کمزور کھیل پر سختی دکھائی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کے پاس ٹیلنٹ موجود ہے مگر اس کی درست تربیت اور سمت بندی نہیں کی گئی، جبکہ آسٹریلیا میں ایشیز جیتنے کے تقاضوں کو نظر انداز کیا گیا۔