ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

لاہور واقعہ: زیرِ علاج طالبہ کی حالت بہتر، حنا پرویز بٹ کی اسپتال میں عیادت

لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے طالبہ اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔
حنا پرویز بٹ کے مطابق طالبہ کو ہوش میں آنے کے بعد وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے اور اس کی طبی حالت میں واضح بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ علاج کے تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جائے اور طالبہ کو مکمل طبی، نفسیاتی اور بحالی سہولیات فراہم کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے پس منظر میں یونیورسٹی معاملات، گھریلو دباؤ اور دیگر تمام پہلوؤں کی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ کال ڈیٹا اور موبائل ریکارڈ کا فرانزک جائزہ بھی لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق قانون کے مطابق سامنے آ سکیں۔