ذات صلة

جمع

چکوال میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، بس کھائی میں جاگری

چکوال کے علاقے تلہ گنگ میں جی ٹی روڈ پر کوٹ پٹھان کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 27 مسافر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بس اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی۔