سینئر اداکاره فائزه حسن نے صبا فیصل کے وائرل بیان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ فیملی سسٹم میں واقعی کئی نا انصافیاں موجود ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ ڈراموں میں نند جیسے کردار صرف کہانی کا حصہ لگتے تھے ، لیکن حقیقت میں بھی لوگ اس نظام میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
فائزہ حسن کے مطابق ہر رشتے کو ذاتی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے جو مشترکہ خاندان میں اکثر میسر نہیں ہوتی، اور وہ سمجھتی ہیں کہ جوائنٹ فیملی کا سب سے بڑا فائدہ مالی بچت ہے، ورنہ یہ نظام افراد کے لیے زہریلا ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بہوؤں کے مسائل اور جوائنٹ فیملی سسٹم پر دوبارہ بحث چھڑ گئی ہے۔
فائزہ حسن کا ردعمل: جوائنٹ فیملی سسٹم میں مسائل حقیقی ہیں
