ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

ایرانی چیف جسٹس کا انتباہ: بیرونی قوتیں احتجاج سے فائدہ نہ اٹھائیں

ایران کے عدالتی سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری احتجاج کے دوران بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ ایران کی اندرونی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں۔
غلام حسین محسنی کے مطابق حکومت تمام معاملات قانونی دائرے میں رہتے ہوئے نمٹائے گی اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی اور مہنگائی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے، جو کئی دنوں سے پھیلتا جا رہا ہے۔