ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

لاہور کی یونیورسٹی میں ڈی فارمیسی طالبہ کی چھلانگ، ذہنی صحت کی ضرورت اجاگر

لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں 21 سالہ ڈی فارمیسی کی طالبہ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔ زخمی ہونے کے بعد اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی میں پہلے بھی ایک طالب علم نے خودکش کوشش کی تھی جس سے معاملہ مزید تشویشناک ہو گیا ہے۔ پولیس طالبہ کے اقدام کے محرکات جاننے کے لیے طالبات اور عملے کے بیانات لے رہی ہے۔ یہ واقعہ طالبات کی ذہنی صحت اور تعلیمی اداروں میں نفسیاتی معاونت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور حکومت و یونیورسٹیوں کے لیے انتباہ ہے کہ طلبہ کے لیے فوری سائیکالوجیکل سپورٹ فراہم کی جائے۔