کراچی کے علاقے کورنگی میں کبڈی گراؤنڈ کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں 70 سالہ بزرگ شہری نالے میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ اندھیری سڑک پر پیش آیا جہاں وہ سائیکل پر سامان لے جا رہے تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نالے کے گرد حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔
کورنگی میں افسوسناک واقعہ، نالے میں گرنے سے بزرگ جان سے گئے

