کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی ڈبل کیبن گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کا سبب شارٹ سرکٹ تھا۔
خوش قسمتی سے گاڑی میں موجود تمام افراد کو فوراً باہر نکال لیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔

