ذات صلة

جمع

سعودی وزیر حج کا منیٰ کا دورہ، حج انتظامات کا جائزہ

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان...

جویریہ سعود کا پوڈکاسٹرز پر سخت ردعمل، پرانی باتیں اچھالنے پر تنقید

اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے پوڈکاسٹرز کی جانب...

ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کی “ان شاء اللہ” کہنے کی ویڈیو وائرل

معروف ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کی ایک ویڈیو...

لاہور قلندرز نے کینسر کے مریض بچے کی خواہش پوری کر دی

لاہور قلندرز نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے...

ایلون مسک کی نئی پیشگوئی: آئندہ دہائی میں عالمی جنگ کا خدشہ

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ایک مختصر ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 5 سے 10 سال کے اندر جنگ کا ہونا تقریباً یقینی ہے۔ ان کے مبہم بیان نے سوشل میڈیا پر تشویش اور قیاس آرائیوں کی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

یہ گفتگو اُس وقت شروع ہوئی جب ایک صارف نے جوہری ہتھیاروں کے باعث بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کے امکانات کم ہونے کی رائے دی، جس کے جواب میں مسک نے اچانک جنگ کی پیشگوئی کر ڈالی۔

مسک نے کسی ملک، خطے یا وجہ کا ذکر نہیں کیا، جس سے صارفین میں تجسس مزید بڑھ گیا۔ بعد ازاں لوگوں نے ان کے چیٹ بوٹ “گروک” سے وضاحت مانگی، جس نے کہا کہ مسک کے مطابق خطرات صرف عالمی سطح تک محدود نہیں بلکہ اندرونی سیاسی انتشار یا ممکنہ خانہ جنگی کی صورت میں بھی سامنے آسکتے ہیں۔