ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

کراچی: شادی کی تقریب میں نشے میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، سات زخمی

کراچی کے علاقے بلدیہ نمبر پانچ میں شادی کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور بچے سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم عامر نشے کی حالت میں تھا اور جھگڑے کے بعد اندھا دھند گولیاں چلائیں۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ نوروز خان کے نام سے ہوئی، جو بطور مہمان تقریب میں شریک تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزم اپنی گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو جلانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے گاڑی قبضے میں لے لی۔

موقع سے نائن ایم ایم پستول کے خول بھی ملے ہیں، جبکہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔