ذات صلة

جمع

ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں پاکستانی کھلاڑی شامل نہ ہو سکا

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے ٹی ٹوئنٹی...

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے کے لیے بحرین روانہ ہوگئے ہیں۔ دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا عکاس ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔
دورے کے دوران بحرینی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی جائے گی۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے باہمی اعتماد، سفارتی روابط اور نئی شراکت داری کے مواقع میں اضافہ کرے گا۔