عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 77 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 142 ڈالر فی اونس ہوگئی، جس کے بعد اندرونِ ملک بھی نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 7 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے تک جا پہنچا، جبکہ 10 گرام سونا 6 ہزار 601 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 74 ہزار 281 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز قیمتیں مستحکم رہیں، تاہم کاروباری ہفتے کے اختتام پر مسلسل اوپر کا رجحان دیکھا گیا تھا۔

