ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

لیڈی گاگا کا انکشاف: شہرت کے عروج پر شدید ذہنی بحران کا سامنا کیا

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ لیڈی گاگا نے بتایا ہے کہ کیریئر کے سنہری دور میں وہ شدید ذہنی دباؤ اور عدم استحکام کا شکار رہیں۔ 39 سالہ لیڈی گاگا کے مطابق شہرت اور مصروفیات کے بوجھ نے انہیں اس حد تک متاثر کیا کہ گھبراہٹ کے دوروں کے باعث انہیں اپنا ورلڈ ٹور بھی روکنا پڑا اور طبی امداد لینا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں نفسیاتی علاج کے لیے اسپتال جانا پڑا، وہ مکمل طور پر ٹوٹ چکی تھیں اور سمجھتی تھیں کہ شاید کبھی بہتر نہ ہو سکیں۔

لیڈی گاگا نے اپنی بہتری کا کریڈٹ باقاعدہ تھیراپی اور اپنے منگیتر کی مسلسل سپورٹ کو دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ ذہنی طور پر زیادہ مضبوط ہیں اور اپنی ذہنی صحت کے لیے مستقل مدد لیتی رہتی ہیں۔