نیویارک سٹی کے میئر کے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ظہران ممدانی کی کامیابی کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن امیدوار کی ناکامی کی دو وجوہات بیان کیں۔
ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ ووٹرز کے مطابق ریپبلکن کی شکست کی ایک وجہ ان کا بیلٹ پر نہ ہونا اور دوسری وجہ امریکا میں جاری شٹ ڈاؤن ہے۔
دوسری جانب سابق صدر باراک اوباما نے ڈیموکریٹ امیدواروں کو فتح پر مبارکباد دی، جبکہ آزاد امیدوار اینڈریو کومو نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ظہران ممدانی کو کامیابی پر نیک خواہشات پیش کیں۔

