اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم نے انجری سے صحت یابی کے بعد پنجاب اسٹیڈیم میں ہلکی پھلکی ٹریننگ شروع کر دی۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اسلامک سالیڈیریٹی گیمز سے پہلے مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جو 7 سے 21 نومبر تک سعودی عرب میں ہوں گے۔
ارشد ندیم نے بتایا کہ انجری کے باعث کافی عرصہ ریکوری میں گزرا، مگر اب بہتری آ رہی ہے اور وہ دوبارہ بھرپور فارم میں آنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔
انہوں نے قوم سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے ایک بار پھر عزت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
ارشد ندیم دوبارہ ٹریننگ میں مصروف، فٹنس بحالی کا عزم

