کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ نے مالی دباؤ کے باعث اپنی دو بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے۔
پولیس کے مطابق ملزم اکبر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ وہ قرض اور بےروزگاری کے باعث ذہنی دباؤ میں تھا۔ مقتولہ زینب اور عالیہ کی عمریں 10 اور 11 سال بتائی گئی ہیں۔
ایس ایچ او کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ مالی تنگی سے تنگ آکر اس نے یہ افسوسناک قدم اٹھایا۔

