ایشیا کپ 2025ء کے دبئی میں کھیلے گئے فائنل کے بعد بھارتی اسپنر کلدیپ یادو نے پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی اور فائٹنگ اسپرٹ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی مشکلات کے باوجود بھارت نے بہترین کم بیک کیا، اور ہر کھلاڑی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
کلدیپ کے مطابق ابھیشیک شرما، تلک ورما، اکشر پٹیل اور دیگر کی شاندار پرفارمنس نے ٹیم کو فتح دلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ آپ ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالیں۔
یاد رہے بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر نواں ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
